ماموں نے بھانجی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والےملزم کو پولیس حراست میں اسپتال میں قتل کر دیا

گوجرانوالہ میں شادی سے انکار پر قتل

ماموں نے بھانجی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو پولیس حراست میں شیخ زید ہسپتال میں گھس کر قتل کر دیا

شیخ زید ہسپتال ایمرجنسی وارڈ میں پولیس حراست میں غیرت کے نام پر قتل کی ہولناک واردات ہوئی ، ملزم نے پسٹل کے فائرسے 35 سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

تفصیل کے مطابق تھانہ آب حیات میں زنا کے مقدمہ نمبری 130/23 میں نامزد ملزم رفیق کو گزشتہ روز پولیس ملازمین میڈیکل کیلئے شیخ زید ہسپتال لیکر پہنچے جہاں ساجد نامی شخص جو کہ زیادتی کی شکار لڑکی کا ماموں تھا نے بھانجی کا بدلہ لینے کیلئے پولیس کی موجودگی میں فائرنگ کر دی۔

3 گولیاں لگنے پر ملزم رفیق شدید زخمی ہوگیا جسے موقع پر موجود ڈاکٹروں نے طبی امداد دی لیکن وہ جانبر ہو پایا ۔