
وائس چیئر مین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کوایف آئی اےنے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین و سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد سے انکی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
شاہ محمو د قریشی کو ایف آئی اے ہیڈ کواٹر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے ابھی تک انکی گرفتاری کے متعلق کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
عمران خان کی اہلیہ نے شوہر کو زہر دیے جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا
یاد رہے گرفتاری سے کچھ دیر قبل انہوں نے پریس کانفرنس کی جس میں کہا کہ انکی امریکی سفیر سے ملاقات ہوئی ۔
انہوںنے بتایا کہ پارٹی رہنماؤں کیخلاف کریک تاحال جاری ہے ، پارٹی کے متعلق سوشل میڈیا پر غلط انفارمیشن پھیلائی جا رہی ہے ۔