کسی سےانتقام نہ لینے کافیصلہ نوازشریف کامثبت رویہ ہے:فوادچوہدری

فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے سابق ترجمان اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کسی سے انتقام نہ لینے کا فیصلہ نواز شریف کا مثبت رویہ ہے۔

فوادچوہدری نے ایکس (ٹویٹر) پر لکھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے کسی سے انتقام نہ لینے کا بیان بہترین ہے۔

یہ ایک مثبت رویہ ہے۔ قوم کو ایسے رویوں کی ضرورت ہے اور پاکستان کے مسائل کا حل بھی یہ ہی ہے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ سیاست میں اتنی تلخی سے معاملات خراب ہوتے ہیں ۔ نواز شریف تلخی کم کرنے کی بات کرتے ہیں تو اس سے اچھی کیا بات ہو گی۔