نواز شریف کی واپسی،کارکنوں کو ایئرپورٹ جانے سے روک دیا گیا

نواز شریف اور عمران خان

نواز شریف کی وطن واپسی، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کا ایئرپورٹ جانے سے روک دیا گیا،قائد ن لیگ ہیلی کاپٹر سے مینار پاکستان پہنچیں گے۔

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف کی وطن واپسی کا پلان سامنے آگیا ہے۔قائد ن لیگ لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کریں گے۔ شہبازشریف، مریم نواز،حمزہ شہباز اور چند سینئر رہنما استقبال کریں گے۔

مسلم لیگ ن نے باقی رہنماؤں، سابق ارکان اسمبلی، پارٹی عہدیداروں کو ائیر پورٹ جانے سے روک دیا ۔نوازشریف ائیر پورٹ سے ہیلی کاپٹر کےذریعےمینار پاکستان پہنچیں گے۔

کسی سےانتقام نہ لینے کافیصلہ نوازشریف کامثبت رویہ ہے:فوادچوہدری

ملک بھرسے ن لیگ کے رہنما اور کارکن مینار پاکستان جمع ہوں گے۔نوازشریف کے استقبال کیلئے پی ٹی آئی کے 2011 سے بڑا جلسہ کرنے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔