نواز شریف کے خلاف ہرسازشی اپنےانجام کو پہنچ گیا،مریم نواز

مریم نواز اور نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور مرکزی آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والا ہر ایک کردار گھر نہیں گیا بلکہ قدرت نے اُسے اپنے انجام پر پہنچا دیا۔

لاہور کے نجی ہوٹل میں منعقدہ پارٹی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ’نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والا شخص ذلت اور رسوائی کے ساتھ اپنے انجام کو پہنچا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہر بار یہ کہا گیا نوازشریف کی سیاست ختم اور پارٹی ختم ہوگئی، وہ عمر بھر کیلیے نااہل اور سیاست میں غیر ضروری ہوگئے ہیں۔ مگر قدرت نے ایسے سارے سازشیوں کو مارک کر کے رکھا اور پھر ایک ایک کر کے انجام کو پہنچایا۔

مریم نوازکا بیٹی کے داخلے کے لیے لندن روانگی کاامکان

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف ایک ماہ لندن میں گزارنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے جبکہ مریم نواز آج رات لندن روانہ ہوں گی۔