
پرتگال کے سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا ایران کے دارالحکومت تہران پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
ایشین فٹبال کنفیڈریشن چیمپیئنز لیگ میں آج سعودی کلب النصر کا مقابلہ ایرانی کلب پرسپولیس سے ہوگا۔
سعودی کلب النصر کے پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو، ساڈیو مانے اور ٹیم کے دیگر کھلاڑی تہران پہنچ گئے، جہاں ایرانی فینز اور حکام نے ان کا استقبال کیا۔
The legend Cristiano Ronaldo with the fans 😂😂💛💛🐐#AlNassr #CristianoRonaldo #Ronaldo #Ronaldo𓃵 #mane #CR7 #CR7𓃵 #Brozovic #Otavio #Saudi #Iran #إيران #السعودية #النصر #ايران #رونالدو #Persepolis #برسیبولیس #النصر_برسبوليسpic.twitter.com/wZnNtQieeP
— FAISAL RSL (@SaudiPLf) September 19, 2023
رونالڈو کو ایرانی حکام کی جانب سے تحفوں میں دو ریشمی قالین دیے گئے جبکہ رونالڈو کو خصوصی سِم کارڈ بھی دیا گیا جس کے ذریعے وہ بلا رکاوٹ انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی کلب النصر کا مقابلہ آج ایرانی کلب پرسپولیس سے تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں ہوگا۔