
کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہم بھارت کو اشتعال دلانے کی کوشش نہیں کر رہے، سکھ رہنما کے قتل پر جواب چاہتے ہیں۔
اوٹاوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، اشتعال انگیزی یا کشیدگی نہیں بڑھا رہے۔
Canada takes a bold step in a diplomatic row! Expels top #Indian diplomat over the killing of #Khalistan leader #HardeepSinghNijjar pic.twitter.com/sbjA6THpcJ
— Fizza Urooj (@Fizz_Urooj) September 19, 2023
واضح رہے کہ خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں 18 جون کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔
ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف سکھوں نے لندن سمیت دنیا بھر میں مظاہرے بھی کیے تھے۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے خدشہ ظاہر کیا تھا اور بھارتی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھ۔