شریں مزاری کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی : رانا ثنا اللہ

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ شریں مزاری کا بیان لاقانونیت کی انتہا ہے،اس کی جتنی مذمت بھی کی جائے کم ہے۔ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ادروں اور افسران کے خلاف جھوٹ پر مبنی بیانات دے کر عوام کو اکسایا جا رہا ہے۔ایف آئی اے کو معاملہ بجھوا دیا ہے جس پر کارروائی کی جائے گی ۔

عمران خان پاک فوج اور سربراہان کواپنی گندی سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں : شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پرو موجوداداروں کے خلاف بیانات کی ویڈیوز پر آپریشن کلین سوئپ کریں گے۔فرض شناس سرکاری افسران اور پولیس اہلکاروں کے خلاف بیانات عوام کو بھڑکانے کے مترادف ہیں ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایسے بیانات دینے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔غیر ملکی ایجنٹ کھل کر سامنے آ چکے ہیں ۔ریاست مخالف تمام ایجنڈوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔