
لندن: سکھ نوجوانوں نے بھارتی ہائی کمیشن کی عمارت سے بھارتی پرچم اتار دیا ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
مودی سرکار نے برطانوی ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاج کیا ہے، سماجھی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکھ نوجوانوں نے بھارتی پرچم اتار کر اسکی جگہ خالصتان کا جھنڈا لگا دیا۔
Supporters of #AmritpalSingh and #Khalistan pull down the indian flag at the indian high commission in London. Local authorities and police need to wake up and stop anti India activities. It’s high time. pic.twitter.com/obwTru0vGP
— Sudhir Chaudhary (@sudhirchaudhary) March 19, 2023
بھارت میں سکھوں کومودی کی جانب سے انکے حقوق کے معاملےمیں کافی عرصےسے زیادتی کا سامنا ہے۔
یہ واقعہ خالصتان کی آزادی کیلئے ہونے والے مظاہرے کے دوران پیش آیا ، واقعہ کے بعد بھارتی حکومت نے دہلی میں تعینات برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے پرچم اتارنے کے واقعے پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔