
چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی 2مقدمات میں حفاظتی ضمانت پر لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے جسٹس شہبازرضوی کی سربراہی میں سماعت کی ۔
لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کل سوا دو بجے طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ سوا دو کا مطلب سوا دو ہے یہ نہیں ہو گا کہ وہ آرہے ہیں یا وہ راستے میں ہیں ۔
توشہ خانہ کیس: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کل نیب میں طلب
جسٹس شہباز رضوی نے ریمارکس میں کہا کہ اگر عمران خان ریلیف چاہتے ہیں تو کل سوا دو بجے عدالت میں ہوں ۔عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست پر عمران خان کے دستخط سکینڈ لگتے ہیں ؟ وکیل نے بتایا کہ دونوں درخواستوں پر موجود دستخط عمران خان کے ہی ہیں لیکن اسکینڈ ہیں ۔جسٹس شہباز نے ریمارکس میں کہا کہ اگر یہ اسکینڈ ہیں تو قابل قبول نہیں ہیں ۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اگر عمران خان ریلیف چاہتے ہیں تو سوا2 بجے عدالت میں ہوں ۔ آپ اپنے لوگوں کو روکتے کیوں نہیں ؟ ایک ہزار آدمی کو عدالت میں لے کر کیوں آتے ہیں ۔