بابر اعظم کو 23 مارچ کوستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امیتاز سے نوازا جائے گا۔بابر اعظم یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے کم ترین عمر کھلاڑی ہوں گے۔

بابر اعظم کے لیے اس اعزاز کا اعلان گزشتہ برس 14 اگست کو کیا گیا تھا ۔اس سے قبل شاہد آفریدی ، یونس خان ،سرفراز احمد اور عبدالقادر (مرحوم ) یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں ۔

افغانستان کے خلاف سیریز میں خود پی سی بی سے آرام کے لیے درخواست کی : شاہین شاہ

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں درجنوں ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں اس کے علاوہ وہ تینوں فارمیٹس میں ورلڈ رینکنگ میں ٹاپ 5 میں موجود ہیں ۔

یاد رہے کہ بابر اعظم نے 2021 میں اپنی قیادت میں پہلی بار بھارت کوکسی بھی وورلڈ کپ میں شکست دینے کا اعزاز حاصل کیا۔بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان 2022 میں ورلڈ ٹی 20 اور ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی ۔