میں سیاست میں”پٹھان “ کے ساتھ ہوں ،ماہرہ خان

پاکستانی فلم انڈسٹری اور ٹی وی کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سیاست میں پٹھان کو چن لیا۔

کراچی آرٹ کونسل میں اداکارہ کے اعزاز میں ایک عشائیے کا انعقاد ہوا۔تقریب کے میزبان معروف رائٹر اور ادیب انور مقصود تھے۔

تقریب کا عنوان ”ایک شام ماہرہ کے نام “ تھا۔ انور مقصود نے ماہرہ خان سے انٹرویو کے دوران سیاست کے متعلق سوال کیا ”آپ کون سے جماعت کو سپورٹ کرتی ہیں “؟

ماہرہ خان نے مسکراتے ہوئے کسی بھی پارٹی کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ سیاست میں پٹھان کو سپورٹ کرتی ہیں ۔

ماہرہ خان نے سیاست کے متعلق مزید گفتگو میں کہا کہ درحقیقت لوگوں میں ایمانداری بہت کم ہو گئی ہے۔لوگ اپنے کام سے ساتھ بہت کم ایماندار ہیں ۔ میں چاہتی ہیں اقتدار میں وہ لیڈر آئے جو اپنے کام کے ساتھ ایماندار ہو۔

انہوں نے کہا کہ وہ جب بھی آن لائن نیوز سنتی یا دیکھتی ہیں تو سوچتی ہیں اس میں سے کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ۔

ماہرہ خان نےکہا کہ شوبر انڈسٹری میں کریئر کی شروعات پر بہت لوگوں نے مشورہ دیا کہ ناک کی سرجری کراوا لولیکن میں نے ہمیشہ اس سے انکار کیا۔لوگوں کے اس مشورے پر کہا کہ ”اگر ناک کٹو ادی تو پیچھے کیا بچے گا“۔