
چین کے صدر شی جن پنگ یوکرین جنگ پر بات چیت کے لیے روس کے شہر ماسکو پہنچ گئے ۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر شی جن پنگ کا ماسکو میں سرکاری دورے پر خیرمقدم کیا۔
الجزیرا کے مطابق یوکرین اور برطانیہ نے چینی صدرسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے روسی صدر سے جنگ ختم کرنے کے لیےبات چیت کریں ۔
یاد رہے کہ روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر اور ان ججوں کے خلاف فوجداریمقدمات قائم کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
شی جن پنگ تیسری بارچین کے صدر منتخب
روسی صدر کا کہنا ہے کہ بحیرہ اسود کے اناج کے معاہدے میں مئی میں توسیع نہ کی گئی روس افریقی ممالک کو مفت میں اناج فراہم کرے گا۔
دوسری جانب روس نے حالیہ دورے کو ایک طاقتور دوست کی مشکل وقت میں مدد سے تعبیردیتے ہوئے کہا کہ دونوںہم منصب 2030تکماسکو بیجنگ اقتصادی تعاون کو جاری رکھنے پر بھی مثبت فیصلے کریں گے۔
یار دہے کہ شی جن پنگ مسلسل تیسری بار صدر منتخب ہونے کے بعد کسی بھی ملک کا پہلا دورہ کر رہے ہیں ۔