
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز سے اہم ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ملاقات میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں جاری کیسز کی سماعت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
آڈیو لیکس تحقیقات:جسٹس قاضی فائزکی سربراہی میں کمیشن قائم
سپریم کورٹ میں ایک اور بڑی ملاقات ہوئی جس میں چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز نے اہم ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق معزز جج صاحبان کے درمیان ملاقات 3 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق ملاقات میں موجود نہیں تھے۔