ذکاء اشرف کےچیئرمین پی سی بی بننے کے امکانات روشن

زکا اشرف چیئرمین پی سی بی

وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی)احسان مزاری نے کہا کہ چیزیں اب بالکل واضح ہیں، چیئرمین پی سی بی کے عہدے کے لیے ہمارے امیدوار کوئی اور نہیں بلکہ ذکا اشرف ہیں۔

ذکاء اشرف بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیئرمین بننے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

احسان مزاری نےکہا ذکا اشرف کا پی سی بی کے چیئرمین کی حیثیت سے پچھلا دور بہت کامیاب رہا۔ انہیں پیپلز پارٹی کی قیادت کا اعتماد حاصل ہے۔

وزیراعظم نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی نامزد کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ پی سی بی آئی پی سی کی وزارت کے تحت کام کرتا ہے، اس لیے پی پی پی کو تمام حق حاصل ہے کہ وہ اپنے امیدوار کو اس معاملے کی سربراہی میں رکھے۔

احسان مزاری نے کہا کہ میں نے نجم سیٹھی کا ٹوئٹ دیکھا مجھے خوشی ہے کہ نجم سیٹھی کو بالآخر اس بات کا احساس ہو گیا۔

دوسری جانب ذکاء اشرف نے بھی نجم سیٹھی کے ٹویٹ سے عین قبل دی نیوز سے بات کی اور چیئرمین پی سی بی کے عہدے کے لیے اپنے انتخاب کے لیے پراعتماد ہوتے ہوئے کہا کہ میں پی سی بی کے چیئرمین کے طور پر اپنی تقرری کے لیے پراعتماد اور پر امید ہوں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کے لیے ذکاء اشرف اور مصطفیٰ رمدے کا نام بھجوائے جانے کا امکان ہے۔