امین منال کےسابق ملازم کا غلاموں جیسا سلوک اور تنخواہ نہ دینے کا الزام

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی کوخوب رواداکارؤں ایمن اور منال کے سابقہ ملازم علی حامد نے سوشل میڈیا پر دونوں بہنوں پر ملازمین کے ساتھ برے سلوک اور تنخواہ نہ دینے کہ الزامات عائد کیے ہیں ۔

علی حامد نامی انسٹا گرام صارف نے ایمن منال کے برانڈکا سابقہ ملازم ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سال سے ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں ۔ 6 ماہ گزر جانے کے باوجود اپنی محنت کی کمائی اور تنخواہ کا مطالبہ کرنے کے باوجود کچھ حاصل نہیں کر سکا۔ اس لیے اب اس مقام پر ہوں کہ اپنے تجربات لوگوں کے ساتھ شیئر کر سکوں ۔

علی حامد نے لکھا کہ وہ ایمن اور منال کے لیے ایک سال سے کام کر رہے ہیں، اس وقت کے دوران انہوں نے اپنی پوری محنت اور لگن سے کام کیا اور ایمن منال کی جانب سے کام کے حوالے سے ہر ڈیمانڈ پوری کرنے کی کوشش کی۔ بڑے نام ہونے کے باوجود انہیں ان کی تنخواہ نہیں ادا کی جا رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ تنخواہ کے لیے ایمن اور منال کے بھائی معاذ کو بھی ملازمین کی طرف سے میسج کیے گئے ۔معاذ نے کہا کہ تنخواہ دو ہفتوں کے بعد مل جائے گی لیکن ایسا ممکن نہیں ہوا۔

علی حامد نے الزام عائد کیا کہ دنوں اداکارائیں اپنے ملازموں سے غلاموں جیسا سلوک کرتی ہیں ۔ ان کے برانڈ لاکھوں روپے کماتے ہیں لیکن تنخواہ کی ادائیگی نہیں ہوتی ۔یہ لوگ میرے ایک لاکھ اسی ہزار کے مقروض ہیں ۔میں تنخواہ کے لیے انہیں بہت پیغام بجھوائے لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

اس حوالے سے ایمن منال کی جانب سے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا تاہم منال خان نے ایک پوسٹ میں کہا کہ ایمن منال ایک نامور برانڈ ہے جو کہ ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادئیگی پر یقین رکھتا ہےلیکن کچھ معاشی مشکلات کے باعث تنخواہوں میں تاخیر ہوئی جسے جلد حل کر لیا جائے گا۔

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ایمن منال برانڈ میں ہم دنوں بہنوں کا براہ رست کوئی حصہ نہیں ،برانڈ کے انتظامی معاملات ان کےبھائی معاذ دیکھتے ہیں ۔

تنخواہوں کے معاملات پر برانڈ کی ویلو کونقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ۔ ان الزامات پر قانونی کارروائی کی جائے گی ۔