
سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں وہ عمران خان ،پرویز الٰہی اور اعلیٰ عدلیہ کے ججز پر الزامات عائد کر رہے ہیں اس پر سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا رد عمل بھی سامنے آ گیا۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نےمحمد خان بھٹی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم افراد کے ذریعے اٹھانا اور پھر اپنی مرضی کا بیان لینا موجودہ حکومت وطیرہ بن چکا ہے۔سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو اٹھایا گیا اور پھر اپنی مرضی کا بیان دینے پر مجبور کیا گیا۔
شریف خاندان سمجھتا ہے کہ جو فیصلے ان کے حق میں صرف وہ ٹھیک ہیں. یہ جو سارا کچھ ہو رہا ہے عدلیہ کو انڈرپریشر کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے. ن لیگ عدلیہ اور ججوں کے خلاف سوچی سمجھی سازش کر رہی ہے
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) March 21, 2023
چوہدری پرویز الٰہی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مریم نواز اور شریف خاندان چاہتے ہیں کہ ہائیکورٹ اور ججز ان کے انڈر پریشر رہیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ معزز جج صاحبان تمام فیصلے شریف خاندان سے پوچھ کر سنایا کریں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کی حکومت اپنے مخالفین کو نامعلوم افراد کے ذریعے اپنی مرضی کے مطابق بیان دینے پر مجبور کر رہے ہیں۔
نامعلوم افراد کے ذریعے اٹھانا اور پھر اپنی مرضی کا بیان لینا وطیرہ بن چکا ہے. سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو اٹھایا گیا اور پھر اپنی مرضی کا بیان دینے پر مجبور کیا گیا.
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) March 21, 2023
پرویز الٰہی نے (ن) لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ شریف خاندان سمجھتا ہے کہ جو فیصلے ان کے حق میں صرف وہ ٹھیک ہیں۔ یہ جو سارا کچھ ہو رہا ہے عدلیہ کو انڈرپریشر کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔ (ن) لیگ عدلیہ اور ججوں کے خلاف سوچی سمجھی سازش کر رہی ہے۔