
لاہور میں بس ہوسٹس کو ہراساں کرنے اور بازو پکڑنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق شیرا کوٹ پولیس کو15 پر ایک کال موصول ہوئی ۔نجی بس سروس میں بطور ہوسٹس کام کرنے والے لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ملز م اکثر اسے کام پر آتے جاتے ہراساں کرتا ہے جبکہ آج اس نے سر راہ بازو بھی پکڑا۔
شیرا کوٹ پولیس نے کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہروز کو موقع سے گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے اس حوالات میں بند کر دیا۔
متاثرہ لڑکی نے بیان دیا کہ ملزم شہروز اسے کام پر جاتے وقت ہراساں کرتا اور اس نے زبردستی بازو بھی پکڑا۔