
فیصل آباد میں مفت سرکاری آٹے کی تقسیم کے دوران بد نظمی کے باعث بزرگ شہری جاں بحق ہو گیا۔
جاں بحق شہری کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بد نظمی کے باعث والد کی جان گئی اور آٹا بھی نہیں ملا۔
اسٹنٹ کمشنر فیصل آباد کا کہنا ہے کہ شہری کی موت بد نظمی کی وجہ سے نہیں بلکہ پارک سے باہر سڑک پر ہوئی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےصوبائی انتظامیہ سےآٹے کی تقسیم کے دوران بد نظمی کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامات بہتر بنانے کا حکم دیا ہے۔