منی لانڈرنگ کیس:مونس الٰہی ، راسخ الٰہی کو اہلیہ سمیت نوٹس جاری

منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، مونس الہی ۔راسخ الہی اور انکی اہلیہکو ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کے نوٹسز جاری ۔

سابق وزیر اعلی پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما پرویز الٰہی کے بیٹوں مونس الٰہی راسخ الٰہی اور انکی فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے )مونس الٰہی انکی بیوی تحریم الٰہی،راسخ الٰہی انکی بیوی زنیرہ الہیٰ کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ تمام شوکاز نوٹسزا ینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو نیب نے دوباہ طلب کر لیا

ایف آئی اے نے ملزمان سے منی لانڈرنگ سے بنائی گئ پراپرٹیز ، منی ٹریل اور تمام شواہد مانگے ہیں۔حال ہی میں عدالت نے مونس الہیٰ اور انکی اہلیہ کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کےاحکامات جاری کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق عدالتی حکم کے مطابق تمام شریک ملزمان کی تقریبََا 10 ارب روپےمالیت کی 17420 کنال اراضی اور تقریبََا 22 اکاؤنٹس بھی منجمد ہو چکے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان بینک اکاؤنٹس سے تقریبََا ساڑھے 3 ارب روپے بھیجے گئے تھے۔