
بھارت : ممبئ سے تعلق رکھنے والی طالبہ نے حادثے کے باوجود ایمبولینس میںلیٹ کر امتحان دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 10 ویں جماعت کی طالبہ مبشرہ صادق جمعہ کے روز امتحان دینے کے بعد گھر جا رہی تھی جہاں سڑک عبور کرتے ہوئےتیزرفتار گاڑی کی زد میں آ کر مبشرہ زخمی ہو گئی ۔
حادثے میں مبشرہ کو بہت سی چوٹیں آئیں اور انکا دائیاں پاؤں بھی زخمی ہوا۔طالبہ کی اسی روز سرجری بھی کی گئی جسکی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں دو ہفتے آرام کامشورہ دے دیا۔
تاہم مبشرہ نے ایجوکیشن بورڈ کو درخواست دی کہ وہ اسی حالت میں امتحان دینا چاہتی ہے، مبشرہ کی اس درخواست کو ایجوکیشن بورڈ نے قبول کر لیا۔
مبشرہ نےایمبولینس میں لیٹ کرٹیچرز کی زیرِ نگرانی امتحان دیا ۔