
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اورپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کی ایک ویڈیو سامنےآئی ہے کہ جس میں بعض عدالتی شخصیات پرپی ٹی آئی کی حمایت کا الزام لگا رہے ہیں۔
محمد خان بھٹی کہنا تھاکہ ایک عدالتی شخصیت کے دو بچے کرپش کر رہےہیں، انہوں نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی اپنےحق میں فیصلے کرواتے ہیں یہ کام رکنا چاہیے۔
محمد خان بھٹی کے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے متعلق تہلکہ خیز انکشافات
محمد خان بھٹی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لاہور ہائی کورٹ افضل سائی کے ذمہ ہے۔
یاد رہے کہ محمد خان بھٹی اس وقت کرپشن کے الزمات میں اینٹی کرپشن کی تحویل میں ہیں ۔ انہیں رواں ماہ کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا تھاجس کے بعد انہیں اینٹی کرپشن نے تحویل میں لینے کے بعد رحیم یار خان کی ایک عدالت میں پیش کیا۔
محمد خان بھٹی کو اٹھایا گیا اور پھر اپنی مرضی کا بیان دینے پر مجبور کیا گیا،پرویز الٰہی
دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے سابق پرنسل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے دیے گئے بیان پر ردِ عمل دیا ہے کہ نامعلوم افراد کے ذریعے لوگوں کو اٹھا کر اپنی مرضی کے بیانات لینا حکومت کاوتیرہ بن گیا ہے۔
انہوں نےکہا کہ مریم اور شریف خاندان یہ چاہتا ہے کہ ججز انکے دباؤ میں رہیں ، شریف خاندان سمجھتا ہے کہ جو فیصلے انکے حق میںہوں صرف وہی ٹھیک ہیں۔