دہشت گرد چھپ کر ہی عدالت آتے ہیں:مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد چھپ کر ہی عدالت آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا عمران خان تم سے پوچھتی ہوں کہ جتھے سے حملہ آور ہونے کے بعد تمہاری بیوی ڈر گئی ؟

محمد خان بھٹی کا عدالتی شخصیات پرپی ٹی آئی کی حمایت کا الزام، ویڈیو منظرعام پر

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے مزید یہ کہا کہ ایک وقت آئے گا کہ جب عمران خان کو اپنا منہ چھپا کر عدالت جانا پڑےگا۔ عمران خان مریم نواز کے نیب سیل میں کیمرا لگا کر اپنے موبائل پر دیکھتے تھے۔مریم نواز کے بیڈ روم میں رات کو گھسنے کا آرڈردیتے ہوئے شرم آتی تھی ؟

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی بیٹی کے گھر نیب کو حملہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ،فریال تالپور کو عید کے دن ہسپتال سے گھیسٹ کر لاتے ہوئے تھوڑی سی شرم آ ئی ہو ؟عمران خان دراصل سیاسی دہشت گرد اور توشہ خانہ چور ہے۔

مریم اورنگ زیب نے اپنی گفتگو کے آخر پر طنزیہ انداز میں کہا کہ پنکی باجی کو ہیرے اور انگوٹھیاں لیتے شرم آئی ؟