ایف آئی اےنے پرویز الٰہی کو عدالت پیش کر دیا

پی ڈی ایم کی وہ لترول ہو گی یہ ساری زندگی یاد رکھیں گے:پرویزالٰہی

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )نے تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

ضمانت کے باوجود بھی پرویز الٰہی آج رہا نہ ہو سکے

ایف آئی اے کی جانب سے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی کہ پرویز الٰہی کو ایف آئی اےنے لاہور کے کیمپ جیل سے حراست میں لیا تھا ۔

اس دوران انکی طبیعت خراب ہو گئی ، تاہم ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد انہیں صحت مند قرار دیدیا ۔