
حکومتی پالیسیوں سے اتفاق نہ ہونے پر پیپلز پارٹی کا عید کے بعد حکومت چھوڑنے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق یہ دعویٰ کیا جا رہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کو بڑی عید کے بعد گرینڈ سرپرائز دے گی اورامکان یہ ظاہر کیاجا رہا ہے کہ پی پی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرے گی ۔
پیپلزپارٹی رہنمااعتزاز احسن کی بھی بنیادی رکنیت معطل
ذرائع کے مطابق حکومت سے علیحدگی پر پیپلزپارٹی کو اینٹی نواز ووٹ ملنے کی امید ہے ، جبکہ پیپلز پارٹی حکومتی پالیسیوں پر سخت نالاں ہے۔
ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق حکمران اتحاد سے علیحدگی کی تیاریاں کرنے پر غور کیا جا رہاہے ، اور شریک چیئر میں پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی اس معاملے میں پارٹی عہدے داروں و رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے۔