پرویز الٰہی کو جیل میں بی کلاس کی سہولت مل گئی

پرویز الٰہی عدالت میں پیش

چوہدری پرویزالہٰی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بی کلاس کی سہولت فراہم کر دی گئی،سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو کیمپ جیل میں فراہم کی گئی سہولت اڈیالہ جیل میں بھی مل گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو کیمپ جیل لاہور میں بھی بی کلاس دی گئی تھی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے جیل میں بی کلاس نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔

چوہدری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کر دیا گیا

جس پر عدالت نےچوہدری پرویز الٰہی کو جیل میں بی کلاس کی سہولت دینے کا حکم دیا تھا، واضح رہے کہ پرویزالہٰی کو 30 روز کیلئے نظربندی کے احکامات پر اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔