منی پور میں خواتین کو برہنہ کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت

منی پور بھارت

بھارت کی ریاست منی پورمیں خواتین کو برہنہ کرکے پریڈ کروانے کے معاملے میں پولیس نے ملوث 4 افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔ مزید گرفتاریوں کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

مودی کے ہندوستان میں صنف نازک غیر محفوظ ہو کر رہ گئیں ہیں ۔ریاست منی پورمیں انتہا پسند ہندوؤں نے دو خواتین کوبرہنہ کرکے بازارمیں جلوس نکلوایا۔جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئیں۔

خواتین کا تعلق منی پورکی کوکی برادری سے ہے۔رٹش ہیرالڈ کا کہنا ہےکہ بی جے پی منی پورمیں انتہا پسند جذبات کو فروغ دے کرانتخابی فوائد اٹھانا چاہتی ہے۔اس سے پہلے بھی بی بی سی۔ برٹش ہیرالڈ اورمتعدد بین الاقوامی تنظیمیں مودی راج میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آوازاٹھا چکی ہیں۔

میتی اورکوکی برادری میں فسادات ڈھائی ماہ سے جاری ہیں جس میں200 سے زائد افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ ڈھائی ماہ سے پوری ریاست میں انٹرنیٹ کی فراہمی بھی معطل ہے۔