وفاقی حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 4چھٹیوں کا فیصلہ

عید کی چھٹیاں

وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ پر چار یوم کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے عید قرباں پر 28 جون تا یکم جولائی چار روز کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

عید الاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا اعلان

یوں اتوار 2 جولائی کی چھٹی کوملا کر سرکاری ملازمین عیدالاضحیٰ کی مجموعی طور پر 5 چھٹیاں منائیں گے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس سے قبل ہفتے میں 5 روز کام کرنے والوں کے لیے 2 جبکہ ہفتے میں 6 دن کام کرنے والوں کو3 چھٹیاں دینے کا اعلان کیا گیا تھا ۔