بیرون ملک فرار ہوتےانسانی اسمگلر ایئرپورٹ سےگرفتار

ایف آئی اے

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنیوالے انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے پشاور کو مقدمے میں مطلوب انسانی اسمگلر کو یو اے ای فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

انسانی اسمگلنگ کے کاروبار میں اتنی کشش ہے لوگ رسک لینے کو تیار ہو جاتے:خواجہ آصف

حکام کے مطابق ملزم نقاش خان مختلف افراد کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کی بناء پر اسے پرواز سے آف لوڈ کرکے حراست میں لیا گیا، ملزم کو ایف آئی اے پشاور کی ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔