مذہبی کشیدگی اورانتہا پسندی کی کسی صورت میں اجازت نہیں:انوارالحق کاکڑ

انواز الحق کاکڑ

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ مذہبی کشیدگی اور انتہا پسندی کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جا سکتی ہے ۔

پاکستان میں موجودہ اقلیتوں کا تحفظ ریاست کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے ،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ جڑنوالہ والے واقعے میں ملوث افراد کو ضرور سزا دی جائے گی ۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ملک میں انتہا پسندی اور مذہبی کشیدگی کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی ہے ۔

جڑانوالہ واقعہ پر ازخودنوٹس: سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اس سے قبل وزیراعظم انوار الحق کا کڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ہے، اجلاس میں اہم قومی امور پر بحث، امن و امان اور معیشت کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ نگراں ویزاعظم نے دورہ جڑانوالہ پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔

اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے آئندہ ہفتے قومی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، بین الااقوامی سطح کے مختلف مذاہب اور مکاتب فکر کے علماء کو بلایا جائے ۔ اجلاس میںمالی سال 24۔2023 کےلیے دیت کی قیمت کا تعین بھی کر دیا گیا ، دیت سے کم سے کم رقم 67 لاکھ 57 ہزار 902 روپے مقرر کر دی گئی ۔

اوور سیز ایمپلائمنٹ پروموٹرلائسنسز دائرہ اختیار کی منتقلی اور تبدیلی کے ایجنڈے پر شرکاء کو بریگنگ دی گئی ، ملزم عمر فاروق ولد خالد فاروق کی پاکستان سےامریکہ حوالگی کے معاملے کا جائزہ لیا گیا جبکہ قوانین میں لفظ وفاقی حکومت کو مناسب طریقے سے تبدیل کرنے کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔