
پاکستان کرکٹ ٹیم نے افغانستان کو پہلے ایک روزہ بین الااقوامی میچ میں 142 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
ہمبنٹوٹا، سری لنکا میں جاری تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا اور ٹیم کی بیٹنگ لائن بری طرح لڑکھڑا گئی، تاہم قومی باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغان بیٹرز کو زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہرنے نہیں دیا۔
قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 47.1 اوورز میں 201 رنز بنائے اور افغانستان کو جیت کے لئے 202 رنز کا ہدف دیا۔
Afghanistan's batting woes continued as they lost wickets in quick succession, ultimately losing the game to Pakistan
The visiting side lead the three-match series 1-0
Scoreboard: https://t.co/y5RObHGWXH#AFGvPAK #PakvsAfg pic.twitter.com/i9DaxafoGU
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) August 22, 2023
پاکستان کی جانب سے امام الحق 61 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ شاداب خان نے 39 اور افتخار احمد نے 30 رنز کی اننگ کھیلی۔
دیگر بیٹرز میں وکٹ کیپر محمد رضوان 21، نسیم شاہ 18، شاہین آفریدی، اسامہ میر اور فخر زمان محض 2 رنز کی اننگ کھیل سکے جبکہ کپتان بابر اعظم بغیر کوئی سکور کئے پویلین لوٹ گئے۔
افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 3، محمد نبی اور راشد خان نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Rashid Khan joins the party 🥳
Another lbw dismissal #PakvsAfg pic.twitter.com/bR0bcG6Vn7
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) August 22, 2023
ہدف کے تعاقب میں افغان بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم محض 59 رنز پر ڈھیر ہوگئی، رحمان اللہ گرباز اور عظمت اللہ کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبلر فگر میں داخل نہیں ہو سکا، دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 18 اور 16 رنز کی اننگ کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 2، نسیم شاہ اور شاداب خان نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔