دنیا کی سب سے لمبی زبان رکھنے والےشخص کی زبان سے پینٹنگ

دنیا کی سب سے لمبی زبان رکھنے والے شخص نے اپنی لمبی زبان سے دنیا کو حیران کر دیا ۔

دنیا کی سب سے لمبی زبان رکھنے والے شخص نے اپنی لمبی زبان سے پینٹنگ کے دلچسپ ہنر دیکھائے۔

امریکہ سے تعلق رکھنے والے شخص نک اسٹوبرل کی زبان کی لمبائی 10 اعشاریہ 1 سینٹی میٹر ہے ،اس کے علاوہ لمبی زبان والے مرد کا عالمی ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے۔


لمبی زبان والے مرد نک اسٹوبرل نے وہ کر دکھایا جسے دیکھ کر دنیا حیران رہ گئی،نک اسٹوبرل نے اپنی زبان کے ذریعے پورٹریٹ پینٹ کردیا۔

شو میں موجود ہوسٹ نے کہا کہ مجھے آپ کو ایسے کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہئیے مگر نک اسٹوبرل نے اپنی لمبی زبان سے ایک پوٹریٹ کو بڑےمنفرو انداز سےتیار کیا۔