آئین سپریم کورٹ کو فیصلوں پرنظر ثانی کی اجازت دیتا:چیف جسٹس

چیف جسٹس - الیکشن کیس - سپریم کورٹ- عمر عطقا بندیال

سپریم کورٹ میں پنجاب الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیا ل نے کہا کہ آئین پاکستان سپریم کورٹ کو اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کی اجازت دیتا ہے ۔

الیکشن کمیشن کےوکیل کا کہنا تھا کہ وفاق اور پنجاب حکومت نے جواب جمع کرایا جو ہمیںابھی ملا ہے، جس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ شاید پی ٹی آئی نے جواب جمع نہیں کرایا۔

الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ کوئی جواب پہلے سے مجھے فراہم نہیں کیا گیا۔ چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم مدد کریں کہ جوابات میں کیا کہا گیا ہے ۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پہلےآپ نے یہ بتانا ہے کہ کیسے نظر ثانی درخواست میں نئے گراؤنڈ لے سکتے ہیں، وکیل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے نظر ثانی اختیارکا آرٹیکل 188 اختیارات کو محدود نہیں کرتا بلکہ بڑھاتا ہے ۔

بندوق کے زور پر لوگوں سے پارٹی چھڑوائی جا رہی:عمران خان

چیف جسٹس نے کہا کہ آئین پاکستان نظر ثانی کی اجازت دیتا ہے ۔پی ٹی آئی پنجاب الیکشن نظر ثانی کیس میں جواب میں سپریم کورٹ میں جمع کراتے ہوئے الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل مسترد کرنے کی استدعا کر دی۔

پی ٹی آئی نے اپنے جواب میں کہا کہ نظر ثانی اپیل میں الیکشن کمیشن نے نئے نکات اٹھائے ہیں ، نظر ثانی اپیل میں نئے نکات نہیں اٹھائے جاتے ہیں، الیکشن کمیشن نظر ثانی اپیل میں نئے سرے سے دلائل دینا چاہتاہے، پی ٹی آئی جواب میں کہا گیا کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں کوئی تاریخ نہیں دی ۔

بندوق کے زور پر لوگوں سے پارٹی چھڑوائی جا رہی:عمران خان

جواب میں کہا گیا کہ عدالت نے 90 روز میں انتخابات کے لئے ڈیڈ لائن مقرر کی ،صدر مملکت نےانتخابات کے لئے 30 اپریل کی تاریخ دی ، الیکشن کمیشن نے 30 اپریل کی تاریخ کو تبدیل کر دیا ۔

پی ٹی آئی جواب میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر 30 اپریل کو تاخیر کیا ، جواب میں کہا گیا کہ 30 اپریل کی تاریخ میں 13 دن کی تاریخ ہوئی ، عدالت نے فیصلے میں کور کیا ، سپریم کورٹ کو الیکشن کمیشن کے جائزہ لینے کا اختیار ہے ۔

جواب میں کہا گیا کہ 30 اپریل کی تاریخ میں 13 دن کی تاخیر ہوئی ، عدالت نے فیصلے میں کور کیا ، سپریم کورٹ کو الیکشن کمیشن کے جائزہ لینے کا اختیار ہے ، الیکشن کمیشن چاہتا ہے سپریم کورٹ نظریہ ضرورت کو زندہ کرے۔