محمد رضوان کی خانہ کعبہ کی صفائی کی ویڈیو وائرل

محمد رضوان کی خانہ کعبہ میں صفائی

حج کے لیے سعودی جانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی خانہ کعبہ کی صفائی کی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، آل راؤنڈر فہیم اشرف، مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد اور اوپنر فخر زمان حج کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود ہیں۔

اسی دوران ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کی صفائی کر رہے ہیں۔