
مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان امریکہ جا کر کہتے تھے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے ایئر کنڈیشنر اتر واؤں گا لیکن آج وہ خود ایئر کنڈیشنز لے رہے ہیں ۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ صدر مملکت دونوں طرف کھیلنا چاہتے ہیں اور سب کو خوش کرنا چاہتے ہیں ۔
صنفی بنیاد پر کوئی بات نہیں کی،معافی نہیں مانگوں گا،خواجہ آصف
خواجہ آصف نے کہا کہ صدر مملکت نے وہی کیا جوان سے توقع کی جارہی تھی ، جب نو ٹیفیکشن ہو گیا تو انہوں نے پارٹی کی خواہش پور ی کرد ی۔
دوسری جانب خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ چیئر مین پی ٹی آئی امریکہ جا کر کہتا تھا کہ وہ نواز شریف اور آصف زرداری کے ایئر کنڈیشنر اتروائے گا ، آج خود ائیر کنڈیشنر لے رہا ہے ، سہولتیںمانگ رہا ہے ، کوئی شرم حیا کر۔