فواد چوہدری نے عمران خان سے راہیں جدا کر لیں

عمران خان گرفتار،عوام گھروں سے باہر نکلیں : فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافواد چوہدری نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کر لیں ۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پیغا م میں کہا کہ وہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور سیاست سے ابھی بریک لے رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے درجنوں کارکن اور رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں ۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی اہم رہنما شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان بھی پارٹی سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں ۔