جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیر ستان میں دھماکہ

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق 23 مئی کو، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے ضلع کوٹ اعظم میں آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

شمالی وزیرستان:چیک پوسٹ پر خود کش حملہ،3اہلکار شہید

دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آرکے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے میں اپنے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔