اسد عمر نے تحریک انصاف چھوڑ دی

اسد عمر

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسدعمر بھی پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر لی ۔

اسد عمر نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، باضابطہ اعلان کچھ دیر میں متوقع ہے۔

اس سے قبل اسد عمر کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔ اسد عمر کو کچھ دیر پہلے جیل سے رہا کیا گیا ، رہائی کے بعد وہ جیل سے روانہ ہو گئے۔

اسدعمر کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ ایم این اے صائمہ ندیم کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابقہ رکن قومی اسمبلی صائمہ ندیم خلیجی ائیرلائن کی پرواز سے ٹورنٹو جارہی تھیں جنہیں جناح ائیرپورٹ پر پرواز سے آف لوڈ کردیاگیا۔

صائمہ ندیم کو ائیرپورٹ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا جہاں انہیں کچھ دیر تھانے میں روک کر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔