مفتاح اسماعیل کا تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان

مفتاح اسماعیل

سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ (ن)کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے نام خط میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ صوبائی جنرل سیکرٹری سمیت تمام پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے رہا ہوں، اب انتخابی سیاست میں سرگرم نہیں رہوں گا۔ خیال رکھنے پر نوازشریف اور شہبازشریف کا شکر گزار رہوں گا۔

خیال رہے کہ 19 جون کو مسلم لیگ ن نے سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل اور شاہ محمد شاہ کو پارٹی عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

امکانات بہت زیادہ ہیں،ہم ڈیفالٹ کر جائیں گے:مفتاح اسماعیل

چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی کارکردگی مایوس کن رہی۔

چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ صوبائی صدر شاہ محمد شاہ اور جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل کو عہدوں سے ہٹاکر نئے لوگوں کو ذمہ داری دی جائے گی۔

مریم نواز نے شاہ محمد شاہ اور مفتاح اسماعیل کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دے دیا۔