سپریم کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت ملتوی کر دی

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر آج سماعت ہو گی۔

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا آرڈر آنے تک توشہ خانہ فوجداری کیس سماعت ملتوی کر دی۔

چئیرمین پی ٹی آئی کی کیس واپس بھجوانے کے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے۔

جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی کارروائی کا کیا نتیجہ نکلا؟ لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ابھی کیس کی سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ کیس سن رہی ہے تو اس کا انتظار کریں گے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ وکلاء ججز کے خلاف باتیں کرتے ہیں، بہت تکلیف ہوتی ہے جب وکلاء ہائیکورٹ کے خلاف بیانات دیتے ہیں۔ سول کورٹ، مجسٹریٹ یا ہائیکورٹ سپریم کورٹ کی ماتحت نہیں۔

جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو کس حالت میں ہیں؟چیف جسٹس نے جواب طلب کرلیا

مجسٹریٹ سے لیکر ہائیکورٹ تک سب ہمارے لیے قابل احترام ہیں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ عدلیہ انصاف کے لیے پرعزم ہے،باتوں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی کاوش لائق تحسین ہے، چیف جسٹس ہائیکورٹ خصوصی کاوش سے یہ کیس سن رہے ہیں۔

عدالت نے مزید کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کو جیل سہولیات پر رپورٹ مانگیں گے، سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا آرڈر آنے تک سماعت ملتوی کر دی۔