تاریخ میں پہلی بار ڈالر 300 روپے کی سطح عبور کرگیا

ڈالر

پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل آج بھی برقرار رہا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر 58 پیسے مہنگا ہوکر 300 روپے 22 پیسے کی تاریخی سطح پر جا پہنچا، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔اس سے قبل 11 مئی کو ڈالر 298 روپے 93 پیسے تک جا پہنچا تھا۔

دوسری جانب گزشتہ روز انٹربینک کے زیر اثر اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 3 روپے مہنگا ہوکر 315 روپے کی تاریخی سطح پر جا پہنچا۔

پولیس نے 9مئی کے6 مقدمات میں عمران خان کوشامل تفتیش کر لیا

خیال رہے کہ نگران حکومت کے 14 روز میں انٹربینک میں ڈالر13 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 روپے مہنگا مہنگا ہوا ہے۔ صرف 8 کاروباری روز میں روپے کی قدر 3 فیصد سے زائد گرگئی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق یرونی کمپنیز پر ڈالرز میں منافع باہر لیجانے پر بھی پابندی ہٹنے اور امپورٹ پر تمام پابندیاں ختم کرنے سے روپے کی قدر پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔