
بھارتی اداکارہ عرفی جاوید جو کہ اپنے انوکھے اندازاور فیشن سنس کے لیے ہمیشہ سے تنازعات میں گھری رہتی ہیں ۔ انہیں اب ممبئی میں کرائے پر گھر حاصل کرنے میں کافی مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔
انہوں نے اس حوالےسے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ ہندو مالک مکان انہیں مسلمان ہونے اور مسلمان انہیں ان کے مختصر لباس کے باعث کرائے پر مکان نہیں دیتے۔
Muslim owners don’t want to rent me house cause of the way I dress, Hindi owners don’t want to rent me cause I’m Muslim. Some owners have an issue with the political threats I get . Finding a rental apartment in mumbai is so tuff
— Uorfi (@uorfi_) January 24, 2023
انہوں نے کہا کہ کچھ مالکان کو سیاسی دھمکیاں دیے جانے کی بھی شکایات ہیں ۔میرے لیے ممبئی میں کرائے کا مکان حاصل کرنا اب مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عرفی کو ان کے کپڑوں اور بیانات کی وجہ سے ریپ اور جان سے مارے جانے کی دھمکیاں دی جا چکی ہیں ۔