یوم تکریم شہدا،بابر اعظم اورمحمدرضوان کی تقریب میں شرکت

یوم تکریم شہدا

راولپنڈی :جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو)میں یوم تکریم شہداء کے موقع پرمرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔ سبق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے بھی یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔

تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، قومی کرکٹر محمد رضوان، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان عبدالخبیر آزاد اور پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے یادگارشہداء پر پھول چڑھائے جبکہ اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے بھی یاد گار شہداء پر پھول رکھے گئے۔