سابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر حیدر علی پیپلز پارٹی میں شامل

ڈاکٹر حیدر علی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما ڈاکٹر حیدر علی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

اسلام آباد میں وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر حیدر علی نے کہا ہے کہ 29 اپریل کو گرینڈ جرگے میں تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

سب ساتھ چھوڑجائیں توجیتےگاوہی جسےمیں ٹکٹ دوں گا:عمران خان

سابق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ بغیر دباؤ کے کیا ہے، تمام فیصلے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کرتے ہیں۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر حیدر علی کو پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں کس بھی ورکر کو نہیں پوچھا۔