
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق میں ابھی مزید اہم سیاسی رہنما بھی شمولیت اختیار کریں گے۔
تحریک انصاف حقیقی قائم کردی گئی
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پیٹریاٹ کے سابق مرکزی نائب صدر ملک عزت مہمند بھی ق لیگ میں شامل ہوگئے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے عائشہ گلالئی نے 2017 میں پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔