بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کا سیاسی استعمال کیا،پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے کہا ہے کہ جی 20 گروپ کے کچھ ممالک مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کرکے بھارت کے لیے استعمال ہوگئے ۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں منعقد کردہ جی-20 ممالک کے اجلاس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بھوک اور محرومی مسلط کر رہی ہے۔

منیر اکرم نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے اور متنازع علاقے میں کوئی ملک جو اس علاقے کی ملکیت کا دعویٰ رکھتا ہے،عالمی گروپ کا کوئی اجلاس منعقد نہیں کرسکتا۔ اسی لیے رکن ممالک چین، سعودی عرب، مصر، ترکی اور انڈونیشیا نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

بھارتی پنجاب کے بدنام زمانہ گینگسٹر جرنیل سنگھ قتل

پاکستانی سفیر نے اس بات پر افسوس کا اظہار بھی کہا کہ جی-20 گروپ کے کچھ ممالک مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کرکے بھارت کے ہاتھوں استعمال ہوگئے۔

اس موقع پر منیر اکرم نے عالمی ادارے کو یاد دلایا کہ اس کی بنیادی ذمہ داری اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق تنازعات کو حل کرنا ہے۔