
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اعجاز چوہدری اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار ہو گئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی اور کے تحت گرفتاری کو کالعد م قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
خبروں کے مطابق اعجاز چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد جیل کے گیٹ سے پنجاب پولیس نے گرفتار کیا۔
بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کا سیاسی استعمال کیا،پاکستان
پولیس نے اعجاز چوہدری کو نا معلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کوئی اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا جنہوں نے بعد ازاں پریس کانفرنس میں پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔