قومی ٹیم کے دورہ سری لنکا :ون ڈے میچز شامل کرنے پر معاملے پر پیشرفت نہ ہو سکی

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا میں ون ڈے میچز شامل کرنے کے بعد معاملے پر پیشرفت تاحال نہ سکی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کرکٹ بورڈز کے درمیان چند ہفتے قبل ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے ٹیسٹ سیریز میں ون ڈے میچز شامل کرنے سے متعلق بات ہوئی تھی۔

خبروں کے مطابق ابھی تک اس معاملے پر کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی ۔ حکام کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اگلے چند روز اس معاملے پر حتمی بات چیت ہو گی ۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچز کی تجویز کو ختم نہیں کیا گیا، خیال رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ شپ کے دو ٹیسٹ میچز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے جولائی میں سری لنکا کا طے شدہ دورہ کرنا ہے ۔