
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ میں تحریک انصاف نہیں چھوڑوں گی۔
انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں پیشی کے دوران میڈیا سےمختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف کے ساتھ رہوں گی اور تحریک انصاف نہیں چھوڑوں گی۔
یاسمین راشد کو آج 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
جوپارٹی کا گند تھے وہ چھوڑ کر چلے گئے ہم ڈٹ کر کھڑے ہیں ، محمود الرشید#Miamhmoodulrasheed #PTIOfficial #imranKhanPTI #Police #Pakistan #viral #Politics #LatestNews pic.twitter.com/ln0M70xAub
— News Alert (@TheNewsAlertPK) May 25, 2023
اعجاز چوہدری اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار
آج پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھی اے ٹی سی لاہور میں پیش کیا گیا۔ پیشی پر صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے؟
عمر سرفراز چیمہ نے جواب دیا کہ میں پی ٹی آئی کا نظریاتی ورکر ہوں جو خود ایک پارٹی ہوتا ہے۔عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ ایک کیس میں ضمانت ہوگی تو دوسرے میں پکڑ لیا جائے گا پھر کیا فائدہ؟
پی ٹی آئی نہیں چھوڑ رہی، عمران خان کے ساتھ ہوں،یاسمین راشد کا دو ٹوک اعلان#yasminrashid #PTIOfficial #viral #LatestNews #imranKhanPTI pic.twitter.com/PbT24HJ6wk
— News Alert (@TheNewsAlertPK) May 25, 2023
رہنما تحریق انصاف محمود الرشید نے بھی عدالت میں پیشی کے وقت میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ کبھی بھی عمران خان اور پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا سوچ ہیں نہیں سکتے۔ صحافی نے سوال کیا کہ فواد چوہدری پارٹی چھوڑ چکے ہیں ۔
محمود الرشید نے جواب میں کہا کہ پارٹی کا گند خود بخود صاف ہوتا جا رہا ہے۔