عالیہ بھٹ اوررنویر سنگھ ایک ساتھ بڑی سکرین پر جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

رنویر عالیہ

ممبئی : بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ اور رومانوی اداکاررنویر سنگھ کی نئی فلم ” را کی اور رانی کی پریم کہانی “ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ۔

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر کے انڈسٹری میں 25 سال مکمل ہونے پر انہوں نے نئی فلم ” را کی اور رانی کی پریم کہانی “ سے کم بیک کیا ہے۔

راکی اور رانی کی پریم کہانی ایک کامیڈی رومانوی فلم ہے جس میں گنگو بائی اسٹار عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ مرکزی کردارنبھا رہے ہیں۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں بیٹی کی پیدائش

فلم کی دیگر کاسٹ میں امیتا بھ بچن، دھرمندر، شبانہ عظمی جیسے بڑے اور سینئر اداکار بھی شامل ہیں ،کرن جوہر نے فلم کا پوسٹر جاری کرتےہوئے اعلان کیا ہےکہ وہ بالی ووڈ میں اپنی ہدایتکاری کے کیرئیر کے 25 برس مکمل ہونے کے موقع پر ناظرین کیلئے ” را کی اور رانی کی پریم کہانی “ پیش کر رہے ہیں ۔

کرن جوہرنے اپنی تمام فلموں کی جھلکیوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ” میں نے ڈارئریکٹر کی کرسی پر جو جادوئی 25 سال گزارے ہیں ان کے لیے شکر گزاری کے سوا کچھ نہیں ان 25 سالوں میں میں نے بہت کچھ سیکھا ۔